ہتکِ عزت کیس :بیان ریکارڈ
لاہور(نیوزایجنسیاں ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری اپوزیشن لیڈر اپنجاب اسمبلی معین قریشی کے خلاف دائر ہتکِ عزت کے مقدمے کی سماعت کے سلسلے میں ڈیفی میشن ٹربیونل لاہور میں پیش ہوئیں۔
کیس کی سماعت ڈیفی میشن ٹربیونل لاہور کے جج امان اللہ کھوکھر نے کی۔سماعت کے دوران عظمیٰ بخاری نے عدالت کے روبرو اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔ عظمیٰ بخاری نے معین قریشی کے خلاف پنجاب ڈیفی میشن ایکٹ 2024 کے تحت 8 کروڑ 40 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔