خاتون کی نازیبا تصاویر شیئر کرنے کا اعتراف، مجرم کو 4سال 3ماہ قید،1.80لاکھ جرمانہ

خاتون کی نازیبا تصاویر شیئر  کرنے کا اعتراف، مجرم کو 4سال  3ماہ قید،1.80لاکھ جرمانہ

کراچی (سٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے خاتون کی نازیبا تصاویر فیس بک اور واٹس ایپ پر شیئر کرنے کے مقدمے میں اعتراف جرم کرنے پر ملزم سہیل کو مجموعی طور پر چار سال تین ماہ قید اور ایک لاکھ 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ گلریز میمن نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ ملزم نے ٹرائل کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا تھا۔ عدالت کے مطابق ملزم نے یہ بھی بیان دیا کہ اس نے بغیر کسی دباؤ یا جبر کے اپنے جرم کا اقرار کیا ہے ۔ پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم اور متاثرہ خاتون کے درمیان تعلقات تھے اور اسی دوران دونوں کے درمیان تصاویر کا تبادلہ ہوا تھا۔ بعد ازاں ملزم نے انہی تصاویر کے ذریعے خاتون کو بلیک میل اور ہراساں کرنا شروع کر دیا، جس پر متاثرہ خاتون کی شکایت کے بعد سائبر کرائم ونگ نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں