سائبر مالیاتی فراڈ میں ملوث اوڈھ گینگ کے 6ملزم گرفتار

سائبر مالیاتی فراڈ میں ملوث  اوڈھ گینگ کے 6ملزم گرفتار

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا اوڈھ گینگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن،بینک افسروں کی نقالی کر کے مالیاتی فراڈ کرنیوالے 6ملزموں کو گرفتارکرلیا۔۔۔

 بتایا گیا کہ ملزمان بینک منیجر بن کر شہریوں سے خفیہ پاس ورڈ اور حساس معلومات حاصل کرتے تھے، ملزموں کے قبضے سے6موبائل فونز، 16بینک کارڈز اور8فعال موبائل سمز برآمد ہوئیں، ڈائریکٹر این سی سی آئی اے پنجاب محمد علی وسیم نے کہا عوام کی جمع پونجی پر ہاتھ صاف کرنے والے سائبر  مجرموں کو معاف نہیں کیا جائے گا، ملزمان کو جھنگ سے گرفتار کیا گیا ، ان کے خلاف پیکا ایکٹ اور تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں