عوام صوبوں کو ملنے والے کھربوں روپے کا حساب مانگتے :اکبر بابر

عوام صوبوں کو ملنے والے کھربوں روپے کا حساب مانگتے :اکبر بابر

کہیں یہ پیسہ بھی جمہوریت کے انتقام کی نذر تو نہیں ہوگیا؟ بانی رہنما پی ٹی آئی سندھ کی کتنی یونیورسٹیاں دنیا کی پہلی 200یونیورسٹیوں میں شامل:خطاب

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے پی پی پی کے زیراہتمام اٹھارہویں ترمیم پر سیمینار کے آرگنائزر سے اٹھارہویں ترمیم کے بعد 15سال میں صوبوں کو ملنے والے کھربوں روپے کا تھرڈ پارٹی فارنزک پرفارمنس آڈٹ کرانے کا بھی مطالبہ کر دیا اور کہا کہ عوام 2010 سے اب تک صوبوں کو ملنے والے کھربوں روپے کا حساب مانگتے ہیں ۔2010 سے صوبہ سندھ کی حکومت کو ملنے والے کھربوں روپے کہاں گئے ؟ کہیں یہ پیسہ جمہوریت کے انتقام کی نذر تو نہیں ہوگیا؟ اکبر ایس بابر کا پی پی پی سے سوال کہ اپریل 2010 سے اب تک 15 سال میں کھربوں روپے صوبوں کو مل چکے ہیں۔

صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر میں بہتری آئی یا ابتری ؟ اکبر ایس بابر نے پی پی پی سے سوال پوچھا کہ ان 15 برسوں میں سندھ کی کتنی یونیورسٹیاں دنیا کی پہلی 200 یونیورسٹیوں میں شامل ہوئیں؟ کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں صفائی ستھرائی کے شعبے میں کیا بہتری آئی ؟ عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے نظام میں کیا بہتری آئی ؟ روزگار میں اضافہ ہوا یا کمی؟ بے روزگاری اور غربت میں کتنی کمی آئی ؟ سرمایہ کاری بڑھی یا کم ہوئی؟ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں