پاک ،روس تعلقات دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں،اویس لغاری

پاک ،روس تعلقات دونوں ممالک  کے مفاد میں ہیں،اویس لغاری

اسلام آباد(وقائع نگار، نامہ نگار)وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ پاکستان اور روس کے تعلقات’’غیر دوستانہ ممالک’’ کی سطح سے آگے بڑھ کر’’قابل اعتماد شراکت داروں’’ میں تبدیل ہو چکے ہیں۔

 پاکستان اور روس کے تعلقات نہ صرف دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں بلکہ یہ وسیع تر یوریشیائی اقتصادی انضمام، علاقائی رابطہ کاری اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے بھی انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔پاکستان اور روس کے درمیان ویزوں میں نرمی کے سازگار ماحول پیدا ہوچکا ہے ۔ پاکستان-روس دوطرفہ تعلقات’’ کے عنوان سے منعقدہ ویبینار سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں کے دوران پاکستان اور روس کے تعلقات انتہائی مثبت اور عملی بنیادوں پر استوار ہوئے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون متعدد شعبوں تک وسیع ہو چکا ہے ۔ سوویت دور سے وابستہ باہمی بداعتمادی اب ماضی کا حصہ بن چکی ہے جس کے نتیجے میں پاکستان اور روس کے تعلقات قابل اعتماد شراکت داروں’’ میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تجارت، توانائی، دفاع اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں