مالیاتی امور پر پارلیمانی نگرانی کو مزید مؤثر بنانا ہوگا،چیئرمین سینیٹ
بجٹ کا جائزہ شفافیت اور جمہوری طرزِ حکمرانی کے فروغ کیلئے ناگزیر ،سیمینار سے خطاب
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے مالیاتی امور پر پارلیمانی نگرانی کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بجٹ کا مؤثر اور جامع جائزہ شفافیت، جوابدہی اور جمہوری طرزِ حکمرانی کے فروغ کے لیے ناگزیر ہے ۔ سینیٹ کے بجٹ جائزہ نظام کو مضبوط بنانے سے متعلق سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ عوامی وسائل کے استعمال میں شفافیت، احتساب اور قومی مفاد کو ہر صورت مقدم رکھا جانا چاہیے ۔ چیئرمین سینیٹ نے اپنے دورِ وزارتِ عظمیٰ میں منظور ہونے والی اٹھارہویں آئینی ترمیم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس اصلاحاتی اقدام نے وفاقی ڈھانچے کو مضبوط کیا اور سینیٹ کے ادارہ جاتی کردار کو مزید مؤثر بنایا۔