کراچی، لاہور گیریژن میں شہدا غازیوں کے اعزاز میں تقاریب
راولپنڈی (خصوصی نیوز رپورٹر) کراچی اور لاہور گیریژن میں پاک فوج کے شہدا اور غازیوں کے اعزاز میں باوقار تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی میں منعقدہ تقریب میں شہداء اور غازیوں کی عظیم قربانیوں، بے لوث خدمات اور جذبئہ حب الوطنی کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر لواحقین کو ستارۂ امتیاز (ملٹری)، تمغۂ امتیاز (ملٹری) اور تمغۂ بسالت کے اعزازات سے نوازا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی کور کمانڈر کراچی تھے جنہوں نے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب میں اعلیٰ فوجی افسران اور شہداء کے اہل خانہ نے شرکت کی۔