علیمہ کی محسن نقوی،عطا ء تارڑ،عظمیٰ کو طلب کرنیکی درخواست
26 نومبر احتجاج کیس میں بطور گواہ طلب کرنے کی استدعا،پراسیکیوشن کو نوٹس جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ،شیخ رشید عدالت پیش،سماعت 30جون تک ملتوی
راولپنڈی (خبرنگار)انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمہ کی سماعت کل ایک بجے تک ملتوی کر دی، علیمہ خان کی جانب سے وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری ،صحافیوں سمیت 21 افراد کو بطور عدالتی گواہ طلب کرنے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی، اے ٹی سی میں سماعت کے موقع پر علیمہ خان کو سوالنامہ فراہم کیا گیا ،عدالت نے ملزمہ کی درخواست پر پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کر دیا اور کل جواب طلب کر لیا ہے ،دوسری طرف جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی سمیت 120 سے زائد ملز موں کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد عدالت میں پیش ہو ئے ،ان کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دیدی گئی ، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت 30 جون تک ملتوی کر دی۔