محکمہ توانائی کیلئے 4 ارب 30 کروڑ روپے ترقیاتی بجٹ مختص

محکمہ توانائی کیلئے 4 ارب 30 کروڑ روپے ترقیاتی بجٹ مختص

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )محکمہ توانائی کیلئے 4 ارب 30 کروڑ روپے ترقیاتی بجٹ مختص،غیر ترقیاتی اخراجات کیلئے 1 ارب 43 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق محکمہ توانائی کیلئے پنجاب کے بجٹ 2026-27 میں 4 ارب 30 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں اور 19 جاری سکیموں کیلئے 3 ارب 57 کروڑ روپے اور8نئی سکیموں پر  73 کروڑ روپے خرچ ہونگے ، فری سولر پینل سکیم کے تسلسل کیلئے بھی 90 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ صوبائی وزیر توانائی پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کا کہنا ہے کہ قابل تجدید توانائی کے فروغ کیلئے 12 ارب 86 کروڑ روپے کی لاگت سے عملدرآمد جاری ہے ، انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن پروگرام پر 8 ارب 50 کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں ،انرجی کنزرویشن بلڈنگ کوڈ کے ،پنجاب اپلائنس پرفارمنس اینڈ انرجی لیب کے قیام کی تجویز بھی بجٹ میں شامل ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں