چیئرمین سینیٹ کا پنجاب،کیلیفورنیا روابط بڑھانے کا اعادہ

 چیئرمین سینیٹ کا پنجاب،کیلیفورنیا روابط بڑھانے کا اعادہ

یوسف رضا سے سی ای او فیملیز سیٹ فری،اطالوی وفد،گورنر سندھ کی ملاقات

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے )چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان میں اینٹوں کے بھٹہ جات کی صنعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور اس صنعت میں جبری مشقت کے خاتمے کے لئے پاک-امریکہ مشترکہ اقدام کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے اس ماڈل کو جنوبی پنجاب تک توسیع دینے کی حوصلہ افزائی کی ہے ۔ چیئرمین سینٹ نے ان خیالات کا اظہار فیملیز سیٹ فری (ایف ایس ایف ) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مائیک برکلے کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔ چیئرمین سینیٹ نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے بالخصوص پنجاب اور کیلیفورنیا کے درمیان روابط کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔ قبل ازیں ایک اطالوی کاروباری وفد نے چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، کاروباری مواقع، تجارتی فروغ اور پاکستان و اٹلی کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عکاوی  علاوہ ازیں چیئرمین سینیٹ سے گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی ، جمہوری استحکام اور عوامی فلاح سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں