ایک شہری کے 28 لاکھ 25 ہزار 700 روپے کے چالان ہونیکا انکشاف
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)شہرمیں ایک شہری کے نام 28 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے ٹریفک چالان سامنے آنے کا حیران کن انکشاف ہوا ہے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق جمشید کے نام پر 1743رکشے ، موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں، جن کے مجموعی طور پر 2295ای چالان جاری کئے جا چکے ہیں،ٹریفک پولیس کے مطابق قوانین کی خلاف ورزیوں کی مد میں 28لاکھ 25ہزار 700روپے واجب الادا ہیں،چیف ٹریفک آفیسر عبدالرحیم شیرازی نے کہاہے کہ ای چالان نادہندگان کے خلاف اب سخت کارروائی کی جا رہی ہے ،قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔