آڈیو لیک:وارنٹ گرفتاری منسوخ
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )ڈیوٹی جج جاوید اقبال سپرا نے آڈیو لیک کیس میں سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے سرنڈر ہوجانے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔
علی امین اور شریک ملزم اسد فاروق عدالت میں پیش ہوئے ، وکیل نے موقف اختیار کیاکہ ایک سماعت میں نہ آنے پر علی امین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے تھے ، علی امین نے عدالت کے سامنے سرنڈر کیا ہے ، عدالت کے رحم وکرم پر ہیں۔ عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا اور بعد ازاں وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے سماعت 15 جولائی تک ملتوی کردی۔