عدالت پیش نہ ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر کامونکے کی تنخواہ روکنے کا حکم

عدالت پیش نہ ہونے پر اسسٹنٹ  کمشنر کامونکے کی تنخواہ روکنے کا حکم

کامونکے(تحصیل رپورٹر)سول جج کامونکے محمد عمران طارق نے عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر کی ماہانہ تنخواہ روکنے کے احکامات جاری کر دئیے۔

 نواحی گاؤں قیام پور ورکاں کے چودھری ظفر اقبال اور محمد آصف کے درمیان زمین کا کیس سول کورٹ میں زیر سماعت ہے جس کی وجہ سے عدالت عالیہ نے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر زرغونہ خالد سعید کو طلب کیا لیکن پیش نہ ہونے کی وجہ سے سول جج عمران طارق نے اے سی کی تنخواہ روکنے کے حوالے سے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر گوجرانوالہ کو نوٹس جاری کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں