جسٹس ارباب، جسٹس ثمن تعیناتی، اٹارنی جنرل کو معاونت کیلئے نوٹس

جسٹس ارباب، جسٹس ثمن تعیناتی، اٹارنی جنرل کو معاونت کیلئے نوٹس

ججز ہائیکورٹ بار ممبر نہیں تھے تو اسلام آباد ہائیکورٹ جج کیسے تعینات کیے گئے ؟عدالت

اسلام آباد(رضوان قاضی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر وفاق کے جواب جمع کرانے کیلئے وقت مانگنے پر اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے کہا آئندہ سماعت تک تحریری جواب جمع کرائیں، کیس پہلے نمبر پر رکھ رہے ہیں، دلائل دیں، سادہ سا سوال ہے آپ جواب کیوں جمع نہیں کرا رہے ؟ عدالت نے اٹارنی جنرل کو معاونت کیلئے سیکشن 27 اے کا نوٹس جاری کر دیا۔ ڈاکٹر جی ایم چودھری کی درخواست پر دوران سماعت وکیل درخواستگزار نے کہا اسلام آباد ہائیکورٹ فیڈرل ہائیکورٹ نہیں اسلام آباد کی عدالت ہے ، جسٹس خادم حسین نے کہا سوال یہ ہے کہ دو ججز اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے ممبرز نہیں تھے تو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کیسے تعینات کیے گئے ؟ عدالت نے سماعت 30 جون تک ملتوی کر دی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں