پاکستان کو اہم شراکت دار کے طور پر دیکھتے ہیں:امریکی ناظم الامور

پاکستان کو اہم شراکت دار کے طور  پر دیکھتے ہیں:امریکی ناظم الامور

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ملاقات کی جس میں پاک امریکا تعلقات، پاکستانیوں کیلئے ہنر، روزگار کے مواقع کی فراہمی اور افرادی قوت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

نیٹلی بیکر نے عالمی امن کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور امر یکا کے درمیان دیرینہ اور تاریخی تعلقات قائم ہیں جنہیں مزید وسعت دی جا سکتی ہے ۔ نیٹلی بیکر نے کہا امریکا پاکستان کو خطے میں ایک اہم شراکت دار کے طور پر دیکھتا ہے اور پاکستان کے ساتھ تعلیم، تربیت، مہارتوں کی ترقی اور افرادی وسائل کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے ۔ ملاقات میں تربیتی پروگرامز، مہارتوں کی ترقی اورباہمی روابط کو مزید مستحکم بنانے کے لیے ادارہ جاتی سطح پر اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں