پاکستان برطانیہ کا انسداد دہشت گردی تعاون بڑھانے پر اتفاق

 پاکستان برطانیہ کا انسداد دہشت گردی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد (دنیا نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانیہ کے نائب وزیر خارجہ ہمیش فالکنر نے ملاقات کی، جس میں پاک برطانیہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی تعاون کے مختلف شعبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران برطانوی نائب وزیر خارجہ ہمیش فالکنر نے ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمت کے لئے پاکستان کے مثبت اور مؤثر کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خطے میں امن کے قیام کے لئے تاریخی کردار ادا کیا ہے ، تاہم ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمت کی کوششوں نے پاکستان کو عالمی امن کے علمبردار کے طور پر اجاگر کیا ہے ۔ملاقات میں دونوں ممالک نے انسداد دہشت گردی، غیر قانونی مائیگریشن کی روک تھام، ادارہ جاتی تعاون اور پولیس ٹریننگ سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں