چکوال واقعہ پرپنجاب پولیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل

 چکوال واقعہ پرپنجاب پولیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل

یقین دلاتے ہیں متاثرہ خاندان کیساتھ انصاف ہو گا:آئی جی پنجاب عبدالکریم

لاہور (کرائم رپورٹر،ما نیٹرنگ ڈیسک )چکوال میں سی سی ڈی کی مبینہ فائرنگ سے کمسن بچی کے جاں بحق ہونے کے معاملے پر پنجاب پولیس نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی جبکہ آئی جی پنجاب عبدالکریم اور ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی نے واقعہ کی شفاف تحقیقات اور 9سالہ مقتولہ ہانیہ کے ورثا کو انصاف کی یقین دہانی کرادی ۔اس حوالے سے سینٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی پولیس افسر یا اہلکار اختیارات سے تجاوز نہیں کر سکتا، حقائق سامنے لانے کیلئے غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جا رہی ہیں ، یقین دلاتے ہیں متاثرہ خاندان کیساتھ انصاف ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں