ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 22 ارب 74 کروڑ 17 لاکھ ڈالرہوگئے
اسلام آباد (اے پی پی)سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 12 جون 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے اختتام پر ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 22 ارب 74 کروڑ 17 لاکھ امریکی ڈالر ریکارڈ کئے گئے۔
اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب 22 کروڑ 10 لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 52 کروڑ 7 لاکھ ڈالر رہے ۔سٹیٹ بینک کے مطابق زیر جائزہ ہفتے کے دوران اس کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے ۔