گلگت بلتستان :پیپلزپارٹی،ن لیگ میں حکومت سازی پر اتفاق
گورنر ، ڈپٹی سپیکر کا عہدہ ن لیگ کو ملے گا،وزیراعلیٰ ہمارا:نوید قمرکی تصدیق دونوں جماعتوں کی اعلیٰ قیادت کی ملاقات، رابطوں کے بعد اتفاق ہوا:ذرائع
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان گلگت بلتستان میں حکومت سازی پر اتفاق ہوگیا ہے ۔ پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر نے تصدیق کی ہے کہ ہمارا مسلم لیگ ن کے ساتھ گلگت بلتستان میں حکومت سازی پر اتفاق ہوگیا ، گورنر اور ڈپٹی سپیکر کے عہدے ن لیگ کو ملیں گے جبکہ وزیراعلیٰ پیپلزپارٹی کا ہوگا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کی ملاقات اور رابطوں کے بعد حکومت سازی پر اتفاق ہوا، پیپلزپارٹی ن لیگ کے ووٹ سے گلگت بلتستان میں اپنی حکومت بنائے گی۔