تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ، ٹیکسز میں کمی کی جائے : سینیٹ کا مطالبہ

تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ، ٹیکسز میں کمی کی جائے : سینیٹ کا مطالبہ

کلائمیٹ سپورٹ لیوی پٹرولیم لیوی سے الگ ، بجلی صارفین کوسبسڈی، بلوں پر اضافی چارجز واپس لیے جائیں:سلیم مانڈو ی والا جی ڈی پی گروتھ ہدف حاصل نہ ہو سکا:وزیر خزانہ ،123 سفارشات اسمبلی بھجوانے کی منظوری ، تجاویز پر ارکان کا شکریہ:چیئرمین

 اسلام آباد (وقائع نگار، اے پی پی)سینیٹ نے مالیاتی بجٹ 27 ۔ 2026 سے متعلق 123 سفارشات قومی اسمبلی کو بھجوانے کی منظوری دیدی، سینیٹ کی کمیٹی خزانہ کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے کمیٹی کی سفارشات ایوان میں پیش کیں، ان میں کہا گیا کہ مہنگائی کے تناسب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ کیا جائے ۔ کلائمیٹ سپورٹ لیوی کو پٹرولیم لیوی سے الگ رکھا جائے ، بجلی صارفین کوسبسڈی دیں ، بلوں پر اضافی چارجز واپس لیے جائیں،تعلیمی سٹیشنری پر سیلز ٹیکس ختم کیا جائے ، سفارشات کی منظوری کے بعد اعظم سواتی نے بولنے پر اصرار کیا توحکومتی ارکان بھی اپنے بینچز پر کھڑے ہو گئے ۔ اگر یہ پوائنٹ آف آرڈر پر بات کریں گے تو ہم بھی کریں گے ،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ جو ارکان رہ گئے ہیں ان کو بات کرنے دی جائے ،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ہم حزب اختلاف کی جانب سے اس بجٹ کو مسترد کرتے ہیں،وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو ترمیمی بل 2026 سینیٹ میں پیش کیا جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا،چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ میں تمام ارکان کا بجٹ بحث میں حصہ لینے اور تجاویز دینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں