جرمنی کازراعت، لائیو سٹاک میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
رانا تنویر کی جرمن سفیر سے ملاقات، غذائی تحفظ، تحقیق کے شعبوں میں تعاون پر گفتگو
اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے پاکستان میں جرمنی کی سفیر اِینا لیپل سے ملاقات کی جس میں زراعت، لائیو سٹاک، غذائی تحفظ، تحقیق اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رانا تنویر نے کہا کہ غذائی تحفظ، موسمیاتی تبدیلی اور پائیدار زرعی ترقی جیسے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔ انہوں نے جرمن اداروں اور کمپنیوں کو ڈیری سیکٹر کی جدیدکاری، زرعی مشینی نظام، فوڈ پروسیسنگ اور جدید سلاٹر ہاؤسز کے قیام میں تعاون کی دعوت بھی دی۔ جرمنی کی سفیر اِینا لیپل نے زراعت، موسمیاتی موافقت، لائیو سٹاک اور تحقیق کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔