ڈپٹی ایم ڈی واسا بھکر رضوان اکبر معطل
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )واسا بھکر کے ڈپٹی ایم ڈی رضوان اکبر کو معطل کر دیا گیا۔رضوان اکبر کیخلاف پیڈا ایکٹ 2006 کی دفعہ 6 کے تحت کارروائی کی گئی۔
معطل افسر واسابھکر کے ایم ڈی کا اضافی چارج بھی سنبھالے ہوئے تھے ۔ سیکرٹری ہاؤسنگ کے حکم پر رضوان اکبر کو فوری طور پر فرائض سے سبکدوش کر دیا گیا، معطل افسر کو ڈی جی پنجاب واٹر اینڈ سینی ٹیشن اتھارٹی کو رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا۔