یوم عاشور ظلم کیخلاف جدوجہد کی علامت
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن نے یوم عاشور پر حضرت امام حسین ؓ اور ان کے عقیدت مند ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
یوم عاشور حق و باطل، انصاف کے حصول اور ظلم کے خلاف لازوال جدوجہد کی علامت ہے ، واقعہ کربلا نے انسانیت کو حق کی تلاش میں حوصلے اور وقار کے ساتھ مشکلات اور آزمائشوں کا مقابلہ کرنے اور کبھی بھی باطل کے سامنے سر تسلیم خم نہ کرنے کا درس دیا۔