آزاد کشمیر کے تاجروں، ٹرانسپورٹرز کا کل سے کاروبار شروع کرنے کا اعلان

آزاد کشمیر کے تاجروں، ٹرانسپورٹرز کا کل سے کاروبار شروع کرنے کا اعلان

ہم پاک فوج، پاکستانی عوام، حکومت کے خلاف نہیں ہوسکتے ، تمام تاجر 29 جون سے اپنا کاروبار شروع کریں:گوہر کشمیری و دیگر راولاکوٹ میں بیٹھے لوگ کون؟ ہم ان کے ساتھ نہیں، ابھی وقت ہے صبح کا بھولا شام کو گھر آجائے توکوئی بات نہیں:پریس کانفرنس

مظفرآباد (دنیا نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک) آزادکشمیر کے تاجر اور ٹرانسپورٹ رہنماؤں نے 29 جون سے کاروبار اور ٹرانسپورٹ کھلے رکھنے کا اعلان کردیا۔ مظفرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تاجر اور ٹرانسپورٹ رہنماؤں نے کہا جب تک عوامی ایکشن کمیٹی کالعدم نہیں ہوئی تھی ہم اس کے ساتھ تھے ، اب نہیں ہیں، ہم پاک فوج، پاکستان کے عوام اور حکومت کے خلاف نہیں ہوسکتے ، انہوں نے جو ساتھ دیا ہم بھول نہیں سکتے ۔

انہوں نے کہا راولاکوٹ میں بیٹھے یہ کون لوگ ہیں؟ ہم ان کے ساتھ نہیں، 12 سیٹوں کا معاملہ آئینی ہے ، یہ ہمارا کبھی مسئلہ نہیں رہا، اب بھی وقت ہے صبح کا بھولا شام کو گھر آجائے توکوئی بات نہیں، وہ واپس آجائیں۔ تاجر رہنما گوہر کشمیری کا کہنا تھا 29 جون کو تمام تاجر اپنے کاروبار شروع کریں۔ دوسری جانب آزاد کشمیر میں معمولات زندگی کہیں مکمل طور پر اور کہیں جزوی بحال ہیں۔ مظفرآباد شہر میں میڈیکل سٹور، سبزی و پھل کی دکانیں اوربیکری شاپس کھلی ہیں جبکہ میرپور، بھمبر اور نیلم کے علاقے آٹھ مقام میں کاروباری مراکز جزوی طورپرکھلے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں