مقدس شخصیات کی شان میں گستاخی برداشت نہیں:شہادت کانفرنس
فرقہ واریت کو ہوا دینے والے ملک وملت کے خیر خواہ نہیں،سخت کارروائی کی جائے ایران امریکا جنگ میں ثالثی پر وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کو خراج تحسین پیش
لاہور، چنیوٹ ، چناب نگر (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار،سیاسی نمائندہ)مرکز ختم نبوت جا معہ عثما نیہ ختم نبوت چناب نگرکے زیر اہتمام جا مع مسجد شہداء ختم نبوت چناب نگر میں سالانہ شہادت کانفرنس سے مقررین نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ فرقہ واریت کو ہوا دینے والے ملک وملت کے خیر خواہ نہیں، انبیاکرام و مقدس شخصیات کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں،ایسا کرنے والے شرپسند عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے ، ایران امریکا جنگ میں بطور ثالث امن معاہدہ میں نمایاں کردار ادا کرنے پروزیراعظم محمد شہباز شریف، فیلڈ مارشل حافظ جنرل عاصم منیر،ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور ریاست کے تمام عہدے داران کو خراج تحسین و مبارک پیش کرتے ہیں،قانون ناموس رسالت میں قدغن لگانے کی کوشش کی گئی تو اس کے نتائج بھیانک ہو سکتے ہیں، پاکستان فرقہ واریت کا متحمل نہیں ہو سکتا، اسلام ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔
عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے تمام مکاتب فکر ایک پیج پر جمع ہیں ،امتناع قادیانیت آرڈیننس پر عمل در آمد نہ کرانا قادیانیوں کے ساتھ دوستی کے مترادف ہے ،کانفرنس میں مولانا محمد ارشاد احمد کلیار،مولانا قا ری شبیر احمد عثمانی،مولاناقاری محمد سلمان عثمانی،مولانا علامہ محمد قادری،مولانا عبدالرحمان تبسم،مولانا محمد مغیرہ، مولانا عمر عثمان،قاری محمد یوسف قاسمی،محمد حنیف مغل،مولانا احسن رضوان، مولانا سیف اللہ خالد،مولاناقاسم عمار، مولانا ابوبکر طاہر،مولانا ضیاء الرحمان قاسم،مولانا اسلم شاہداوردیگر رہنماؤں نے شرکت وخطاب کیا، سالانہ شہادت کا نفرنس سے مولانا ارشاد احمد کلیار نے خطاب کرتے ہو ئے کہا حضرت امام حسین ؓ سے محبت دراصل حضور نبی کریم ؐسے محبت ہے ۔حضرت امام حسین ؓ نے اپنے خون سے دین اسلام کے پودے کی آبیاری کی، قاری شبیر احمد عثمانی نے کہا کہ افواج پاکستان ہماری محافظ ہیں،پاکستان کے امن و امان کے ساتھ کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے ، شہدائے کربلا کی لازوال قربانیاں تاریخ اسلام کا روشن باب ہے ۔