انسانی سمگلنگ کی کوشش، اسلام آباد ایئرپورٹ پر 3 مسافر آف لوڈ
راولپنڈی(این این آئی)اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے انسانی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی اور قبرص جانے والی پرواز سے تین مشتبہ مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔
ایف آئی اے کے مطابق گلف ایئر کی پرواز GF-771 کے مسافروں یاسر علی، عدیل احمد اور عدنان احمد کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشتبہ سرگرمیوں کے باعث سیکنڈری پروفائلنگ کیلئے روکا گیا اور مزید تفتیش و قانونی کارروائی کیلئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا۔