یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا گیا، ملک بھر میں جلوس

یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا گیا، ملک بھر میں جلوس

لاہور میں مرکزی جلوس کربلائے گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ، سخت حفاظتی انتظامات

لاہور (سیاسی نمائندہ)ملک بھر میں یوم عاشور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ حضرت امام حسین ؓ اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مختلف اجتماعات کا انعقاد کیا گیا،تمام چھوٹے بڑے شہروں میں شبیہ ذوالجناح اور تعزیے کے جلوس برآمد ہوئے ۔ نماز جمعہ کے خطبات میں بھی حضرت امام حسینؓ اور ان کے باوفا ساتھیوں کی قربانیوں کے فلسفہ پر روشنی ڈالی گئی۔ لاہور میں شبیہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس 9محرم الحرام کی شب نثار حویلی سے برآمد ہوا جو10 محرم الحرام کو امام بارگاہ کربلائے گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کے راستوں میں سبیلیں لگائی گئیں اور نیاز تقسیم کی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی مرکزی جلوس کے ساتھ موجود رہے اورسکیورٹی انتظامات کی خصوصی نگرانی کرتے رہے ۔ صوبائی وزراء، بلال یاسین، مریم اورنگزیب، ڈاکٹر مفتی انتخاب نوری بھی مختلف اوقات میں مرکزی جلوس کے انتظامات کا جائزہ لیتے رہے ، ڈی آئی جی آپریشن فیصل کامران اور ضلعی افسران بھی اس موقع پر موجود رہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں