موبائل فونزکی رجسٹریشن یقینی بنانے کیلئے ڈیوائسزکی بندش کانظام متعارف
اسلام آباد (دنیا نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فون خریدنے والوں کے لئے اہم پیغام جاری کر دیا۔۔۔
غیر قانونی یا پی ٹی اے سے غیر منظور شدہ موبائل فونز ڈی آئی آر بی ایس کے تحت خودکار طور پر بند کر دیئے جاتے ہیں،پی ٹی اے نے فراڈ، سمگلنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے ‘‘ڈیوائس شناخت، رجسٹریشن اور بلاکنگ نظام’’ متعارف کرایا ہے ، جو پاکستان میں موبائل فونز کی رجسٹریشن کو یقینی بناتا ہے ،موبائل فون کی قانونی حیثیت یقینی بنانے کیلئے ایف بی آر کا ٹیکس ادا کریں اور اپنی ڈیوائس کو پی ٹی اے سے منظور کروائیں۔