فیڈرل شریعت کورٹ :کم عمرکی شادی سے متعلق قانون چیلنج

 فیڈرل شریعت کورٹ :کم عمرکی شادی سے متعلق قانون چیلنج

لاہور (کورٹ رپورٹر)فیڈرل شریعت کورٹ میں 18 سال سے کم عمر کی شادی سے متعلق قانون کو غیر قانونی قرار دینے کیلئے درخواست دائر کردی۔

درخواست مفتی محمد اسلم  نے اپنے وکیل مدثر چودھری ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی۔درخواستگزار نے گورنر پنجاب کو بذریعہ سیکرٹری اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ پنجاب چائلڈ میرج رسٹرین آرڈیننس 2026 کی شقیں 2 سی ،2 ڈی اور دیگر آئین سے متصادم ہیں،18 سال سے کم عمرکی شادی کو جرم قرار دینا شریعت کے بھی خلاف ہے ،ریاست کو شریعت کے امور میں مداخلت کی اجازت نہیں ۔ عدالت 18 سال سے کم عمرمیں نکاح کو جرم قرار دینے کا اقدام غیر قانونی قرار دے ، پنجاب چائلڈ میرج ریسٹرینٹ آڈیننس 2026 کی شق 2 سی ،2 ڈی سمیت دیگر کو کالعدم قرار دے اور عدالت درخواست کے حتمی فیصلے تک آرڈیننس پر عملدرآمد روکنے کا حکم دے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں