آزاد کشمیر:پی ٹی آئی رجسٹریشن بارے ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج، کل سماعت
مظفرآباد (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے آزاد جموں و کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رجسٹریشن سے متعلق ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی۔
سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت 29 جون 2026 بروز پیر مقرر کر دی ہے ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے لیگل ایڈوائزر طاہر عزیز نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی، جس میں ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ 23 جون 2026 کو آزاد کشمیر ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے الیکشن کمیشن کو پاکستان تحریک انصاف کی رجسٹریشن کا حکم دیا تھا تاہم الیکشن کمیشن نے اس فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے ، اب سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت کے دوران ہائیکورٹ کے فیصلے کے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔