الیکٹرک ٹیکسی سکیم کا غلط استعمال، متعدد افراد کو نوٹس جاری

الیکٹرک ٹیکسی سکیم کا غلط استعمال، متعدد افراد کو نوٹس جاری

متعدد افراد گاڑیوں کو بطور ٹیکسی چلانے کے بجائے صرف ذاتی استعمال میں لا رہے باقاعدہ روٹس پر آپریشنل نہ ہونیوالی 60ٹیکسیوں کی نشاندہی ،واپس لینے کا فیصلہ

 لاہور (شیخ زین العابدین)الیکٹرک ٹیکسی سکیم کا غلط استعمال،قواعد کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا فیصلہ، متعدد افراد کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے شہریوں کو روزگار کی فراہمی اور جدید سفری سہولیات کے فروغ کیلئے شروع کردہ الیکٹرک ٹیکسی سکیم کے تحت حاصل کردہ گاڑیوں کے غلط استعمال کا انکشاف ہوا ہے ،متعدد افرادقرعہ اندازی کے ذریعے حاصل کی جانیوالی ان الیکٹرک گاڑیوں کو بطور ٹیکسی چلانے کے بجائے صرف ذاتی استعمال میں لا رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیم کے تحت گاڑی حاصل کرنیوالوں سے باقاعدہ حلف نامہ لیا گیا تھا کہ گاڑی صرف ٹیکسی سروس کیلئے استعمال ہوگی تاہم بعض افراد نے اس شرط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گاڑیوں کو ذاتی استعمال میں رکھ لیا،ابتدائی تحقیقات کے دوران تقریباً 60 الیکٹرک ٹیکسیوں کی نشاندہی کر لی گئی جنہیں تاحال باقاعدہ روٹس پر آپریشنل نہیں کیاگیا، لاہور اور فیصل آباد میں متعدد گاڑیاں ٹیکسی سروس کیلئے رجسٹریشن کے عمل سے بھی نہیں گزر سکیں ۔چند افراد نے گاڑیوں سے پنجاب حکومت کی برانڈنگ بھی ہٹا دی، جس کے بعد محکمہ ٹرانسپورٹ متحرک ہو گیا اورمتعلقہ گاڑی مالکان کے خلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے 60 افراد کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں ، خلاف ورزی ثابت ہونے پر رجسٹریشن منسوخ کرنے کے ساتھ ساتھ الیکٹرک ٹیکسیاں واپس لینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں