امریکا،اسرائیل ایم او یو ڈ ی ریل کرنا چاہتے :نجم سیٹھی
لبنان حز ب اللہ سے لڑے گا تو ایران جواب دے گا،حوثی بھی شامل ہوں گے روبیو اسرائیل کی سائیڈ،وینس حل چاہتے :آج کی بات سیٹھی کیساتھ میں تجزیہ
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ایم او یو ہونے کے بعد بھی میں نے کہا تھا آگے بہت گڑ بڑ ہو گی، اس میں کافی جھٹ پٹ ہو گی،آنا جانا ہو گا، لڑائی جھگڑے ہوں گے ، گزشتہ رات ایران، امریکا نے ایک دوسرے کے اہداف پر حملے کئے ،یہ تو سنگین کشیدگی ہے ،آئند ہ ایران کی طرف سے کسی قسم کی لچک نہیں دکھائی جائے گی،دنیا نیوز کے پروگرام ’’آج کی بات سیٹھی کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ تبصرے بھی ہو رہے ہیں، معاہدے کی خلاف ورزی جو ہو رہی ہے وہ امریکا ، خلیجی ممالک کی طرف سے ہو رہی ہے ، ایم او یو کے اندر پہلا پوائنٹ لبنان تھا کہ لبنان کے اندر سیز فائر ہو گی،لبنان کے معاملے پرالٹا ہورہا ہے ، ایک طرف امریکا نے لبنانی وزیر اعظم ، اسرائیلی وزیر اعظم کو اکٹھا بٹھا یا،لبنانی وزیر اعظم پر پریشر ڈال کر یہ فیصلہ کروالیا ہے ، لبنان اپنے فوج جنوبی لبنان بھیجے گا، وہ وہاں حزب اللہ کو غیر مسلح کرے گی،اسرائیل بھی ساتھ ہو گا،امریکا حزب اللہ اور لبنانی فوج کے درمیان لڑائی کروانا چاہتا ہے ،اس فیصلے کو خلیجی ممالک نے اوکے کردیا،یہ ایم اویو کی سراسر خلاف ورزی ہے ،مارکو روبیو نے مشرق وسطیٰ کا دورہ کیا، وہاں انہوں نے چھ سات ممالک سے یہ بیان دلوا دیا کہ ہرمز پر کوئی ٹول یا فیس نہیں ہو گی،حالانکہ یہ ایم او یو کی خلاف ورزی ہے ،اس موقع پر ایران خاموش نہیں رہے گا،جب بھی ایم اویو کی خلاف ورزی ہو گی تو ایران اس کا جواب دے گا،مجھے یہی لگ رہا ہے امریکا اور اسرائیل مل کر اس ایم او یو کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں،ایران کسی صورت میں پیچھے نہیں ہٹے گا، اگر صورتحال بگڑی رہی تو ہو سکتا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کو بند کردے ،ابھی تو ایران نے دھمکی دی ہے کہ گزرنے کیلئے ہماری اجازت لی جائے ،اس پر کوئی فیس نہیں لیں گے ،ایران نے جو روٹس دئیے ہیں وہ ان سے نہیں آرہے ،وہ عمان کے روٹس سے آرہے ہیں،ظاہر ہے اس سے ایران کو تکلیف ہورہی ہے ، کیونکہ اس کو ایران کنٹرول کررہا ہے ، یہ ایران کا ہتھیار ہے ،مجھے یہی لگتا ہے لبنان پر ایشوز ہوں گے ،اگرلبنانی فوج حزب اللہ کے خلاف آپریشن کرتی ہے تو ایران جواب دے گا،حزب اللہ بھی لڑیں گے ، ہو سکتا ہے ، حوثی بھی شامل ہو جائیں ۔ بحیرہ احمرکا بھی ایشو بنے گا،پھر امریکا،اسرائیل کیا کرے گا،پھر ان پر پریشر ہوگا کہ آپ واپس لڑیں، اس کو اسکیلیشن لیٹر کہتے ہیں،صورتحال خراب ہو گی،مجھے لگتا ہے پاکستان کی ڈپلومیسی کو پھر ایکٹو کرنا پڑے گا،جے ڈی وینس اپنی بات کررہا ہے ، مارکو روبیو اپنی بات کررہا ہے ، مارکو روبیو اسرائیل کی سائیڈٖ لے رہا ہے ، جے ڈی وینس چاہتا ہے معاملہ حل ہو،مڈٹرم الیکشن تک یہ کہانی چلے گی۔