ڈائریکٹر افیئرز کونسل آف بوسٹن شاہد خان کا ظہرانہ

ڈائریکٹر افیئرز کونسل آف بوسٹن شاہد خان کا ظہرانہ

نیویارک کی گورنر کیتھی ہوکل اور ڈیموکریٹک پارٹی کی قیادت کی شرکت

لاہور(دنیا نیوز)ورلڈ افیئرز کونسل آف بوسٹن کے ڈائریکٹر شاہد احمد خان نے بوسٹن میں ایک ظہرانے کا اہتمام کیا جس میں نیویارک کی گورنر کیتھی ہوکل اور ڈیموکریٹک پارٹی کی قیادت، سفارت کاروں اور سماجی رہنماؤں نے شرکت کی ظہرانے کا مقصد علاقائی تعاون اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کرنا تھا، اس بند کمرہ گول میز اجلاس میں حکومت، سفارت کاری اور نجی شعبے سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو اکٹھا کیا جاتا ہے تاکہ شمال مشرقی ریاستوں کے درمیان بین الریاستی اقتصادی تعلقات، قومی سلامتی اور شہری شمولیت پر گفتگو کی جا سکے۔

مہمان خصوصی گورنر نیویارک کیتھی ہوکل تھیں، دیگر نمایاں شرکا میں سابق امریکی سفیر برائے سپین اور اینڈورا ایلن سولومنٹ، لیفٹیننٹ جنرل کرس گیبریلی، صدر ورلڈ بوسٹن سارہ سیبلی، چیف ایگزیکٹو آفیسر ورلڈ بوسٹن جو ہینز، گلبرٹ وِن، پیٹر ٹینگ، اور پِنگ چن، منظر اور مہرین خداداد، ہادیہ احمد شامل تھے ، گورنر ہوکل کا دورہ واضح کرتا ہے کہ نیویارک اور میسا چوسٹس کو چیلنجز کے حل کے لیے شراکت داری کو مضبوط بنانا چاہیے جن کا ہمیں سامنا ہے ، چاہے وہ معاشی ترقی ہو یا عالمی سلامتی، اس موقع پر شاہد احمد خان نے کہا بوسٹن ایسے معاملات پر بات چیت کیلئے قدرتی مقام ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں