ایم ایس ایم ایز معیشت میںریڑھ کی ہڈی:ہارون اختر

 ایم ایس ایم ایز معیشت میںریڑھ کی ہڈی:ہارون اختر

ان کا جی ڈی پی میں 40، برآمدات میں 30فیصد حصہ ہے :معاون خصوصی

اسلام آباد (دنیا نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان نے کہا کہ مائیکرو، سمال اور میڈیم انٹر پرائزز ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ یہاںورلڈ مائیکرو سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈے 2026 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہارون اختر کا کہنا تھا کہ تقریباً 71 لاکھ 40 ہزار مائیکرو، سمال اور میڈیم انٹر پرائزز ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ کامیاب اور مستحکم معیشت کے مرکز میں باہمت کاروباری شخصیت کھڑی ہوتی ہیں۔ غیر زرعی شعبے میں 80 فیصد سے زائد روزگار کے مواقع مائیکرو، اسمال اور میڈیم انٹر پرائزز دے رہے ہیں۔ ایم ایس ایم ایز ، جی ڈی پی میں 40 اور برآمدات میں 30 فیصد حصہ ڈال رہے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں