جنوبی اضلاع میں امن و امان کاقیام اولین ترجیح ،گورنر پختونخوا

جنوبی اضلاع میں امن و امان کاقیام اولین ترجیح ،گورنر پختونخوا

گندم، سی این جی مسائل کے حل کیلئے صوبائی حکومت کیسا تھ ہیں ، میڈیا سے گفتگو فیصل کنڈی سے چیئر مین سٹیٹ لائف کی ملاقات ، عوام کو سہولیات کی فراہمی پر تبادلہ خیال

 اسلام آباد ، پشاور (سٹاف رپورٹر ،مانیٹرنگ ڈیسک )گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا خصوصاً جنوبی اضلاع میں امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع چارسدہ میں بیرسٹر ارشد عبداللہ کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ گورنر نے کہا کہ گندم اور سی این جی سمیت عوامی مسائل کے حل کیلئے وہ صوبائی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، تاہم صوبائی حکومت کو بھی اس سلسلے میں مزید سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل اور وفاقی حکومت نے ایران اور امر یکا کے درمیان کشیدگی کے خاتمے اور تنازع کے حل کیلئے اہم اور مثبت کردار ادا کیا جسے عالمی سطح پر سراہا گیا۔ دریں اثنا سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے چیئرمین شعیب حسین نے فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی جس میں خیبرپختونخوا میں سٹیٹ لائف کے مختلف شعبہ جات کے ذریعے عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے اور خدمات کو مؤثر بنانے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں