پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ایک ہفتہ برقرار رکھنے کا فیصلہ ظالمانہ :جے یوآئی
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمتیں زمین پر ہیں جبکہ پاکستان میں آسمان پر ہونا حکومتی بے حسی کی انتہاء ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ایک ہفتہ برقرار رکھنے کا فیصلہ ظالمانہ ہے ۔انٹرنیشنل مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں جنگ سے قبل کی سطح سے بھی نیچے چلی گئی ہیں، حکومت عوام کا خون چوسنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی ۔