پٹرولیم قیمتیں برقرار رکھنے کی ٹھوس وجوہات سامنے لانی چاہئیں تھیں، سعد رفیق

پٹرولیم قیمتیں برقرار رکھنے کی ٹھوس وجوہات سامنے لانی چاہئیں تھیں، سعد رفیق

لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے پاکستانیوں نے افلاس کے باوجود جنگ کے دنوں میں ہونے والی مہنگائی بہت صبر سے برداشت کی۔۔۔

 عام آدمی مہنگائی کی چکی میں پس چکا ہے ،ایک تاثر یہ ہے کہ ٹیکس کی کمی کا ہدف پٹرولیم لیوی کے ذریعے پورا کیا رہا ہے ۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے کہا پٹرولیم قیمتوں میں بڑی کمی کے باوجود بیشتر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں نیچے نہیں لائی جا سکیں ، یہ مناسب ہوتا اگر وفاقی حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید ایک ہفتے تک برقرار رکھنے کی ٹھوس وجوہات معہ اعداد و شمار قوم کے سامنے پیش کرتی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں