وزیر داخلہ کا نویں اور دسویں محرم کے دوران امن و امان کے قیام پر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو خراج تحسین

وزیر داخلہ کا نویں اور دسویں محرم کے دوران امن و امان کے قیام پر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو خراج تحسین

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے محرم الحرام کے دوران بالخصوص آخری 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں امن و امان قائم رکھنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے ایک خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا گزشتہ دس دنوں اور بالخصوص آخری 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت، غیر متزلزل عزم اور فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے شاندار شجاعت کا مظاہرہ کیا جس پر میں انہیں سلام پیش کرتا ہوں، پوری قوم کو اپنے ان بہادر جوانوں اور افسروں پر فخر ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں