توہینِ مذہب کیس:ریحان طارق کی بعد از گرفتاری ضمانت مسترد
لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور کی مقامی عدالت نے توہین مذہب کے مقدمے میں اینکر ریحان طارق کی ضمانت بعد ازگرفتاری خارج کردی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے وکلا کے دلائل کے بعد فیصلہ سنایا ۔ ملزم کے وکیل نے بتایا کہ مقدمے میں لگائی گئی دفعات قابل ضمانت ہیں ،سوال کرنے سے توہین ثابت نہیں ہوتی، دوران جسمانی ریمانڈ کوئی چیز برآمد نہیں ہوسکی۔ عدالت ملزم کی ضمانت منظور کرے ۔ این سی سی آئی اے کے پراسیکیوٹر نے ضمانت کی مخالفت کی ۔عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے ضمانت خارج کردی، این سی سی آئی اے نے ریحان طارق کیخلاف مقدمہ درج کررکھا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments