نرسنگ لائسنس کے اجرا اور تجدید کیلئے آن لائن سسٹم نافذ

  نرسنگ لائسنس کے اجرا اور تجدید کیلئے آن لائن سسٹم نافذ

پی این اینڈ ایم سی کی تمام درخواستیں آن لا ئن پورٹل پر دینے کی ہدایت

 اسلام آباد (نیوز رپورٹر)پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل (پی این اینڈ ایم سی) نے نرسنگ لائسنس کے حصول اور تجدید کے طریقہ کار کو تبدیل کردیا ہے اور نرسنگ لائسنس کے اجرا کے لیے آن لائن سسٹم نافذ کرنے کی منظوری دے دی ہے ، نئے طریقہ کار کے تحت نرسنگ لائسنسنگ کیسز صرف آن لائن جمع کرائے جائیں گے، نئی نرسنگ رجسٹریشن اور لائسنس کی تجدید سمیت تمام درخواستیں اب صرف سرکاری آن لائن پورٹل کے ذریعے وصول کی جائیں گی، ہارڈ کاپی کی صورت میں درخواست اور فارم وصول نہیں کیے جائیں گے ۔ تمام درخواست گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی درخواستیں مقررہ آن لائن پورٹل کے ذریعے ہی جمع کرائیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...