بلاول بھٹو آج ڈڈیال سے باقاعدہ الیکشن مہم کا آغاز کرینگے

 بلاول بھٹو آج ڈڈیال سے باقاعدہ الیکشن مہم کا آغاز کرینگے

پیپلز پارٹی کے افسر شاہد ،ن لیگ کے اظہر صادق میں کانٹے کا مقابلہ ہوگا چیئرمین پی پی کے تین روزہ دورہ مظفرآباد سے جیالوں کے حوصلے بڑھ گئے

مظفر آباد ( بیورو رپورٹ )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداریآج ڈڈیال میں جلسہ عام سے خطاب کر کے با ضابطہ انتخابی مہم کا آغاز کریں گے ،حلقہ ایل ا ے ون ڈڈ یال میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امید وار افسر شاہد اور مسلم لیگ ن کے امیدوار اظہر صادق کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہو گا ،جلسہ عام سے بلاول کے علاوہ پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت خطاب کریگی ، چیئرمین پیپلز پارٹی کے تین روزہ دورہ مظفرآباد سے نہ صرف جیالوں کے حوصلے بڑھ گئے بلکہ آزادکشمیر کے تمام حلقوں میں پارٹی امیدواروں اور کارکنوں کا مورال بھی بلند ہوا ،ڈڈیال جلسہ گاہ کے ارد گرد جہاں جیالوں کا جوش و خروش دیدنی ، ہر طرف پیپلز پارٹی کے جھنڈوں اور بلاول بھٹو زرداری ، آصف علی زرداری اور محترمہ فریال تالپور کے پورٹریٹ آویزاں ہیں ،پیپلزپارٹی کے ترجمان سید عزادار شاہ کے مطابق آئندہ چند روز انتخابی مہم کے حوالے سے خاصے اہم ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...