فضل الرحمن سے درخواست ہے بیان واپس لیں،شرجیل میمن

فضل الرحمن سے درخواست ہے  بیان واپس لیں،شرجیل میمن

کراچی(سٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر اور وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے پنجاب اور سندھ میں گندم کی بمپر فصل ہوئی، تاہم فصل کی آمد کے ساتھ ہی منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں نے بڑی مقدار میں گندم خرید کر ذخیرہ کرلی۔۔۔

 جس کے باعث سرکاری سطح پر مطلوبہ مقدار میں گندم ذخیرہ نہ ہو سکی۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ذخیرہ اندوزوں سے متنبہ کیا کہ وہ اپنے پاس موجود گندم حکومت کے حوالے کریں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے ۔ شرجیل میمن نے کہا ڈاکٹر آکاش کمار کے قتل کا حکومت سندھ نے فوری نوٹس لیا اور پولیس نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے تین ملزموں کو گرفتار کر لیا جبکہ واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے ۔ انہوں نے شہدا اور غازیوں کے خلاف دیے گئے بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاک افواج نے ہر محاذ پر ملک کا دفاع کیا ہے اور پاک بھارت جنگ میں پاک آرمی، نیوی اور فضائیہ نے دشمن کو عبرتناک شکست دی۔انہوں نے مولانا فضل الرحمن سے درخواست کی کہ وہ اپنا بیان واپس لیں، کیونکہ ان کے مطابق اس بیان کو بھارتی میڈیا میں نمایاں کوریج ملی، جس سے دشمن کو فائدہ پہنچا۔گندم کے حوالے سے انہوں نے کہا پنجاب اور سندھ نے اپنی اپنی پالیسیاں بنائیں، انہیں نہیں لگتا پنجاب سے افغانستان گندم گئی، تاہم سندھ سے پنجاب گندم جانے کے شواہد موجود ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...