امریکا میں بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک بھارتی شہری کو منظم جرائم کے الزامات پر گرفتار کر لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کارروائیاں بھارت سے منسلک جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خلاف جاری ہیں ،بھارتی اخباردی ہندوکے مطابق سنگین جرائم میں ملوث بھارتی شہری نتیش کوشل کو امریکی حکام نے حراست میں لیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گرفتار ملزم بھگوان پوریا گروہ کے لئے کام کرتا تھا اور مختلف مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث تھا۔رپورٹ کے مطابق ایف بی آئی کی جانب سے جاری کارروائیاں آپریشن ہارڈ بال کے تحت کی جا رہی ہیں، جس کا مقصد منظم جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈائون ہے ۔ایف بی آئی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیٹرک گینڈی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بعض منظم جرائم پیشہ گروہ بھتہ خوری اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے لئے بدعنوان اہلکاروں کی مدد حاصل کرتے رہے ہیں۔دی ہندوکے مطابق بھارتی ریاست پنجاب سے منسلک ایک جرائم پیشہ گروہ نے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں بھی اپنے روابط اور سرگرمیاں قائم کر رکھی تھیں، جن کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments