پنکی کیخلاف منشیات کیس:تفتیشی افسر کی عدم پیشی پر عدالت برہم

پنکی کیخلاف منشیات کیس:تفتیشی افسر کی عدم پیشی پر عدالت برہم

کراچی(سٹاف رپورٹر)جیل کمپلیکس میں قائم ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں انمول عرف پنکی کے خلاف سی ٹی ڈی تھانے میں درج منشیات کے مقدمے کی سماعت ہوئی تاہم تفتیشی افسر کی غیر حاضری کے باعث مقدمے کا ضمنی چالان عدالت میں پیش نہ کیا جا سکا۔

سماعت کے دوران عدالت نے تفتیشی افسر کی عدم پیشی پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ تفتیشی افسر خود عدالت میں پیش ہوا اور نہ ہی مقدمے کا ضمنی چالان جمع کرایا جس سے عدالتی کارروائی متاثر ہوئی۔عدالت نے اپنے عملے کو ہدایت کی کہ تفتیشی افسر کے خلاف براہ راست شکایت درج کروائی جائے تاکہ اس کی غیر حاضری اور عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے کا نوٹس لیا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...