آزاد امیدوار کی وفات، ایل اے 24 میں نیا انتخابی شیڈول جاری

آزاد امیدوار کی وفات، ایل اے 24 میں نیا انتخابی شیڈول جاری

پولنگ کی تاریخ کا اعلان بعد میں علیحدہ نوٹیفکیشن کے ذریعے کیا جا ئیگا ، الیکشن کمیشن

 مظفرآباد (بیورو رپورٹ) آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے حلقہ ایل اے 24 پونچھ سدھنوتی 7 (بلوچ) میں آزاد امیدوار زاہد یاسین کی وفات کے باعث نئے انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا ہے ۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق ریٹرننگ آفیسر کی رپورٹ پر آزاد جموں و کشمیر الیکشن ایکٹ 2020 کی دفعہ 45 کے تحت اس حلقے میں جاری انتخابی کارروائی ختم کر دی گئی تھی جس کے بعد تازہ انتخابی شیڈول جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق امیدوار 21 جولائی تک ضلع ہیڈکوارٹر زپلندری میں ریٹرننگ آفیسر کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔

کاغذات کی جانچ پڑتال 22 جولائی کو صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوگی، اسی روز امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی۔ریٹرننگ آفیسر کے فیصلوں کے خلاف 23 سے 26 جولائی دوپہر 2 بجے تک الیکشن کمیشن میں اپیلیں دائر کی جا سکیں گی جن کی سماعت 28 جولائی کو ہوگی اور اسی روز فیصلے سنائے جائیں گے ۔امیدوار 29 جولائی کو دوپہر 2 بجے تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے ۔ 30 جولائی کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے اور انتخابی نشانات سمیت حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔ترجمان کے مطابق پولنگ کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن بعد میں علیحدہ نوٹیفکیشن کے ذریعے کرے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...