لڑکی سے زیادتی پرمجرم کو 25 سال قید ، ایک لاکھ جرمانہ

 لڑکی سے زیادتی پرمجرم کو 25 سال قید ، ایک لاکھ جرمانہ

21 سالہ قاسم عرف بلا کو عدم ادائیگی جرمانہ پر مزید چھ ماہ قید بھگتنا ہو گی

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رائے افضال کھرل نے 16 سالہ لڑکی سے زیادتی کے مقدمہ میں ملوث 21 سالہ مجرم قاسم عرف بلا کو جرم ثابت ہونے پر 25 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی ادائیگی کا حکم سنا دیا ۔ عدم ادائیگی جرمانہ پر مجرم کو مزید چھ ماہ قید بھگتنا ہو گی۔ استغاثہ کے مطابق تھانہ واہنڈو کے علاقہ دھینسر پائیں میں 13 اگست 2023 کو قاسم عرف بلا نے (ش)نامی خاتون کے گھر میں گھس کر اسکی جواں سالہ بیٹی (م) کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جس پر عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزا کا حکم سنا دیا۔عدالتی حکم پر پولیس نے مجرم کو ہتھکڑی لگا کر سزا بھگتنے کیلئے جیل بھجوا دیا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...