پٹرولیم لیوی فوری کم کی جائے پاکستان تحریک انصاف کا مطالبہ

پٹرولیم لیوی فوری کم کی جائے  پاکستان تحریک انصاف کا مطالبہ

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے پٹرولیم لیوی اور دیگر ٹیکسوں میں فوری کمی کا مطالبہ کیا ہے۔

پارٹی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کرکے حکومت نے ایک بار پھر اپنی معاشی پالیسیوں کا بوجھ عام شہریوں، کسانوں، مزدوروں اور صنعتی شعبے پر منتقل کر دیا۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کرنے کے نظام سے عوام اور کاروباری طبقے میں مزید بے یقینی پیدا ہوگی۔مہنگائی پر قابو پانے کیلئے عوام پر مزید مالی بوجھ ڈالنے کی بجائے کرپشن، غیر ضروری سرکاری اخراجات اور معاشی بدانتظامی کا خاتمہ کیا جانا چاہئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...