محسن نقوی وزیرخارجہ نہیں بن رہے :نجم سیٹھی

محسن نقوی وزیرخارجہ نہیں بن رہے :نجم سیٹھی

نورین نیازی کا بیان پرانا،نہیں دینا چاہیے تھا،پی ٹی آئی مشکلات میں چلی گئی 5اگست کو جلسہ ہونا ہے یا جلسے ،کوئی اتفاق نہیں،آج کی بات سیٹھی کیساتھ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا محسن نقوی وزیر خارجہ نہیں بن رہے ،انہیں فارن آفس جانے کی کوئی ضرورت نہیں،وہ ویسے ہی کام کررہے ہیں، باہر جاکر ہر اک سے مل رہے ہیں ،سب خبریں غلط ہیں،کوئی تبدیلی نہیں ہورہی،محسن نقوی فیلڈ مارشل کے انتہائی قابلِ اعتماد آدمی ہیں،ان کے پاس وزارتِ داخلہ کا عہدہ ہے ، اصلی پاور وہاں سے آتی ہے ، راناثنا اللہ کی خواہش ہے کہ وہ وزیرداخلہ بنیں لیکن فی الحال ایسا کچھ نہیں ہو رہا ، کوئی کہیں نہیں جا رہا،البتہ نوجوانوں کی بات چل رہی ہے ،اسحاق ڈار والے معاملے پر بھی میں نے کہا تھا کہ یہ کچھ دن بعد ختم ہو جائے گا ۔

پروگرام ’’آج کی بات سیٹھی کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے مزید  کہا نورین نیازی کا بیان نیا نہیں پرانا ہے ،میرا خیال ہے اس وقت نورین نیازی کے بیان کو دبا دیا گیا تھا،اب اس کو نکال کردکھایا جارہا ہے ،اس وقت مولانا صاحب کے بیان کے بعد نورین نیازی کا بیان بھی متنازع بن چکا ہے ،مولانا صاحب کا جوبیان آیا تھا،اس سے لوگ ناراض ہو گئے تھے ،تو نورین نیازی کا بیان بھی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف ہے ،میرا خیال ہے انہوں نے سوچا یہ اچھا موقع ہے اس بیان کو نکالا جائے ،کیونکہ پہلے مولانا صاحب پر تنقید ہورہی ہے ، سارا میڈیا مولانا صاحب کے بیان کے خلاف لگا ہوا ہے ،اب نورین نیازی کا بیان آگیا ہے ،نورین نیازی کو ایسا بیان نہیں دینا چاہئے تھا،پتا نہیں نورین کی کونسی سوچ ،نظریہ ہے ،ایسا بیان کوئی دینے والا ہے ؟،اس کے بیان سے پی ٹی آئی مزید مشکلات میں چلی گئی ہے ،خان صاحب کی جو بہنیں ہیں ان کی کوشش یہ ہے کہ کسی طریقے سے اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی جاری رہے۔

اس وقت پی ٹی آئی کی جولیڈر شپ ہے ، جس میں بیرسٹر گوہر خان سہیل آفریدی، سلمان اکرم راجا شامل ہیں، یہ لوگ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ لڑائی نہیں چاہتے ،اب اس وجہ سے ایسی چیزیں ڈسکس ہورہی ہیں کہ سٹینڈنگ کمیٹیز میں واپس جانا چاہیے یا نہیں ،استعفیٰ دے کر انہوں نے بہت غلطی کی ہے ، بائیکاٹ والی سیاست نہیں چلتی،زمانہ آگے بڑھ جاتا ہے ، آپ خسارہ اٹھاتے ہیں، اگر پی ٹی آئی والے ساری کمیٹیوں میں بیٹھے ہوتے ہر روز ان کی خبریں بنتیں،استعفیٰ دے کر انہوں نے بے وقوفی کی ہے ،اگر یہ بیٹھے ہوتے تو حکومت کو قابو کرکے رکھ سکتے تھے ، سیاست میں ایسا نہیں چلتا، اگر سیاست کرنی ہے تو گیم کے اندر رہنا پڑتا ہے ،اپنے حق کیلئے لڑائی لڑنی پڑتی ہے ، اب پی ٹی آئی والے کہہ رہے ہیں کہ ہم نے 5 اگست کو احتجاج کرنا ہے ،ابھی ان کو یہ نہیں پتا پورے پاکستان میں چھوٹے چھوٹے جلسے ہونے ہیں یا ایک بڑا جلسہ کرنا ہے ،جلسہ کے پی میں کرنا ہے یا پنجاب میں، ابھی تک فیصلہ نہیں کرسکے ،یہ کب فیصلہ کرتے ہیں،اس کا کوئی پتا نہیں، کیونکہ اس کیلئے تیاری بھی کرنی ہوتی ہے ،ابھی بھی ان کا کوئی اتفاق نہیں ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...