مریدکے : سیلابی پانی میں پھنسی طالبات کو بحفاظت نکال لیا گیا

مریدکے : سیلابی پانی میں پھنسی  طالبات کو بحفاظت نکال لیا گیا

مریدکے(نمائندہ دنیا)دنیا نیوز کی خبر پر انتظامیہ کی دوڑیں، ریسکیو عملہ نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کے اندر سیلابی پانی میں پھنسی طالبات کو بوٹس کے ذریعے بحفاظت نکال لیا۔

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ صبح بارہویں جماعت کی طالبات کا آخری بائیو کا پریکٹیکل تھا اور جب طالبات گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج پہنچیں تو کالج کے اندر و بیرونی ایریا میں تقریباً تین تین فٹ سیلابی پانی جمع ہو چکا تھا لیکن کالج و تحصیل انتظامیہ نے پھر بھی طالبات کو اندر جانے پر مجبور کیا ،بعدازاں دنیا نیوز نے خبر نشر کی تو تحصیل انتظامیہ حرکت میں آگئی اور پریکٹیکل ختم ہوتے ہی ریسکیو عملہ کے ذریعے بچیوں کو کشتیوں پر کالج سے باہر نکالاگیاجبکہ کنٹرولر امتحانات بورڈ آف انٹرمیڈیٹ لاہور نے طالبات کا امتحانی مرکز گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار بوائز جی ٹی روڈ مریدکے منتقل کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...