مستقل تعیناتی کے بعد ڈیپوٹیشن پر رکھنا ناگزیر نہیں : ہائیکورٹ

مستقل تعیناتی کے بعد ڈیپوٹیشن پر رکھنا ناگزیر نہیں : ہائیکورٹ

بیت المال میں شبانہ رحمان کی ترقی اور ڈاکٹر ذیشان کی واپسی درست:جسٹس انعام قبل از وقت محکمہ کو واپسی کیلئے پیشگی نوٹس ضروری نہیں:فیصلہ، درخواست خارج

اسلام آباد(رضوان قاضی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ذیشان دانش کی پاکستان بیت المال سے قبل از وقت واپسی کے خلاف درخواست خارج کردی۔ جسٹس انعام امین منہاس کے جاری فیصلہ میں عدالت نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کو قانون کے مطابق قرار دیا اور کہا ڈیپوٹیشن پر آئے ملازم کو مستعار ادارے میں برقرار رہنے کا کوئی بنیادی یا قانونی حق حاصل نہیں ہوتا، ڈیپوٹیشن عارضی انتظام ہے جو مفاد عامہ اور ادارے کی ضروریات کے تابع ہوتا ہے ، مستقل افسر کی تعیناتی کے بعد ڈیپوٹیشنسٹ کو عہدے پر رکھنا قانونی طور پر ناگزیر نہیں رہتا۔ بیت المال میں شبانہ رحمان کی بطور ڈائریکٹر جنرل ترقی کے بعد پروفیسر ذیشان کی اصل محکمہ کو واپسی درست ہے ۔ڈیپوٹیشن سے قبل از وقت واپسی سزا ہے اور نہ ہی اس کے لیے پیشگی شوکاز نوٹس ضروری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...